اسلام آباد پولیس نے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی اور متعدد حملہ آوروں سے پکڑاگیا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا

میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جی٬کلاشنکوف٬ بلٹ پروف جیکٹس٬ آنسو گیس گنیں اور دیگر اسلحہ شامل

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی اور متعدد حملہ آوروں سے پکڑاگیا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے ۔بھارکہو پولیس اسٹیشن میں میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے اسلحے میں ایس ایم جی٬کلاشنکوف٬ بلٹ پروف جیکٹس٬ آنسو گیس گنیں اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ میں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کیاجس پر بروقت کارروائی کی گئی اور متعدد حملہ آوروں کو پکڑ کر ان کے قبضے سے 5کلاشنکوف اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہیں کلمہ چوک کے قریب روکا گیا ٬اس موقع پر صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کی گاڑی سے تین بلٹ پروف جیکٹس ٬ ایک ٹیئر گن ٬ ایک ایس ایم جی اور 289 رائونڈزملے ہیں۔