2نومبر کا دن حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا ٬ میر اسما عیل لہڑی

پولیس کے خواتین کارکنوں پر تشد د سے حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہوگئی ہے ٬ صوبائی سنیئر نائب صدرپی ٹی آئی

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سنیئر نائب صدر میر اسما عیل لہڑی نے کہا ہے کہ 2نومبر کا دن حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا ٬ پولیس کے خواتین کارکنوں پر تشد د سے حکومت کی بوکھلاہٹ واضع ہوگئی ہے ٬کل ایک جھوٹ بولنے والے وزیر کی قربا نی ہوئی 2 نومبر کوحکومت اور اسکی کچن کا بینہ کا آخری دن ہوگا ٬انہوں نے یہ بات اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتما م اسلا م آبا د میںپی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں پر پولیس کے تشد د اور گرفتار ی کے خلاف احتجا جی مظا ہرے سے خطا ب کرتے ہوئے کہی٬ اس موقع پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکر ٹری اطلا عا ت چوہدری شبیر ٬ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے دائود شا ہ کاکڑ٬قاہر ترین ٬خورشید کاکڑ ٬فرزانہ خلجی نے بھی خطاب کیا ٬ میر اسما عیل لہڑی نے کہا حکمرانوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ملک کے خزانے کو خالی کر کے رائیونڈ کے خزانے بھر دئے گئے ہیں جبکہ حکمران ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت کر نے کی با ت کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ایک ڈھیلے نہیں اربو ں روپے کی کر پشن کی ہے ٬انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن وصو ل کرنے اور ملک کو بیچنے کو ترقی کا نام دے رہے ہیں اس وقت ملک کاہر شہری اور بچہ 1لاکھ دس ہزار کا مقروض ہوچکا ہے ٬پا نامہ لیکسن نے حکمرانوں کی تما م کر پشن کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے ٬حکومت امن و امن برقرار رکھنے میں یکسر ناکام ہو گئی ہے جبکہ مشکل حا لا ت میں پا ک فوج اور سکیورٹی فورسز نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک میں جاری دہشت گردی پر قابو پا یا ٬انہوں نے کہا میاں نواز شریف سمیت انکی کچن کا بینہ کا خاتمہ ہو نے والا ہے ٬حکومت آدھی گرچکی ہے جبکہ انکے تا بوت میں آخری کیل 2نومبر کو ہم ٹھوکیں گے ہمیں امید ہے کہ ہمارا حتجا ج ضرور کامیاب ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میا ں صاحب کے لئے سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے وزیر کا گزشتہ روز قربا نی کا بکرہ بنا یا گیا وہ وقت دور نہیں جب میا ں صا حب کی حکومت بھی قربا ن ہو جا ئے گی ٬اس موقع پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکر ٹری اطلا عا ت چوہدری شبیر ٬ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے دائود شا ہ کاکڑ٬قاہر ترین ٬خورشید کاکڑ ٬فرزانہ خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کارکنوں پر پولیس کے تشد د سے حکومت کی بو کھلا ہٹ عیا ں ہے ٬خواتین پر تشد د سے نوجوانوں میں شد ید غصہ پا یا جاتا ہے جبکہ کر پٹ حکمران احتساب سے بچنے کے لئے پر امن مظا ہرین پر تشد د کر کے اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کر رہے ہیںلیکن تما م تر مشکالا ت کے با وجود ہم 2نومبر کو اسلا م آباد پہنچیں گئے اور اپنے احتجا ج کو کا میاب بنا ئیں گے۔

بعدازاں مظا ہرین نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا پتلہ بھی نظر آتش کیا ۔