Live Updates

عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر کشیدہ ماحول میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والا دولہا اپنی دلہنیا لے گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر کشیدہ ماحول میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والا دولہا اپنی دلہنیا لے گیا ۔

(جاری ہے)

دولہا جب کوہاٹ سے بارات لے کربنی گالا کی طرف روانہ ہوا تو اسے راستے میں عمران چوک پر پولیس نے روک لیا ۔پولیس کے ساتھ تھوڑی مذاکرات کے بعد دولہا اپنی دلہن لے کر جانے میں کا میاب ہو گیا ۔پولیس کی طرف سے رکاوٹ نہ ڈالنے پر دولہا نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنی شادی پر بہت خوش ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :