سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال2016-17کے لئے انتخابات کا انعقاد (آج) ہوگا

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ اور جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال2016-17کے لئے انتخابات شیڈول کے مطابق ( آج ) پیر31 اکتوبر کو منعقد ہوںگے۔ اس سال سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب صوبہ سندھ سے کیا جائے گا ٬ْ حتمی فہرست کے مطابق صدر کے عہدہ پر سابق چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ اور جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا۔

پنجاب میں نائب صدر کی نشست پر بختیار علی شاہ ایڈووکیٹ اورمحمد طارق ملک٬ سندھ سے غلام شبیر شیر٬محمد سہیل حیات اورشکیل احمد ٬بلوچستان سے جعفر رضا خان اور وسیم خان جدون ٬ْ خیبر پختونخوا سے محمد اجمل خان٬حبیب قریشی اور مس تہمینہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری کی نشست پرآفتاب احمد باجوہ اور صفدر حسین تارڑ ٬ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پرچوہدری محمد اسلم گھمن اورراجہ غضنفر جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر ارشد زمان کیانی٬غلام محمد چوہدری اورمحمود احمد کے درمیان مقابلہ ہوگا٬ ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے بلوچستان سے 4٬کے پی کے سی4٬پنجا ب سے 13اورسندھ سے 6امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا٬ الیکشن بورڈ کے چیئرمین اورریٹرننگ آفیسر چوہدری افراسیاب خان نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 3ہزار کے قریب ممبران ہیں٬ 29ستمبر تک جن وکلاء کے نام سپریم کورٹ کے وکیل کے طور پردرج ہوئے تھے انہیں بھی بار ایسوسی ایشن کی رکنیت دیتے ہوئے ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے ٬انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ملک بھر میں کل 10پولنگ سٹیشنز قائم کئے جاتے تھے تاہم اس سال پاکستان بار کونسل کے سابق ممبرثناء اللہ خان گنڈا پور کی درخواست پر ڈیرہ غازی خان میں بھی ایک اضافی پولنگ سٹیشن قائم کردیا گیا ہے ٬جہاںڈیرہ غازی خان ٬ٹانک ٬میانوالی ٬لکی مروت اور میانوالی اور قریبی شہروں سے تعلق رکھنے والے وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :