عمران احتساب کیلئے نہیں فساد کیلئے لوگوں کو بلا رہے ہیں ٬ْ طلال چوہدری

2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ٬ْ گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران احتساب کیلئے نہیں فساد کیلئے لوگوں کو بلا رہے ہیں ٬ْ 2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان پر سکون ہے تمام راستے کھلے ہیں عمران خان احتساب کے لئے نہیں فساد کے لئے لوگوں کو اسلام آباد بلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ نواز بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔طلال چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید نے مسلم لیگ نواز میں آنے کے لئے منت سماجت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد بہت کچھ کہتے ہیں پھر انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :