مریم نواز شریف سے متعلق سوال، چوہدری نثار نے تردید کئے بناء پریس کانفرنس ختم کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 18:58

مریم نواز شریف سے متعلق سوال، چوہدری نثار نے تردید کئے بناء پریس کانفرنس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) مریم نواز سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس ختم کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خبرلیک ہونے پر مریم نواز کا نام بھی آ رہا ہے جس پر چوہدری نثار نے فورا کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی باتوں کا نہ سوال بنتا ہے نہ جواب۔ اتنا کہتے ہی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس ختم کر دی۔چوہدری نثار نے مریم نواز شریف کے ملوث ہونے بارے نہ تصدیق کی نہ ہی تردید کی۔

متعلقہ عنوان :