حکومت کے محض مدت پوری کر لینے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی عام عوام کے اور ملکی مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کے محض مدت پوری کر لینے سے جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی اس کے لئے عام عوام کے اور ملکی مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا٬ عوام غربت اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے اثاثوں میں دن دگنی اور رات چگنی ترقی ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے اصل ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہونا بہت ضروری ہے مودی کے یاروں کی ترجیحات ملک و قوم کے مفادات میں نہیں۔ پرویز رشید تو وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر چھینگ بھی نہیں مارتے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم چھوٹی قربانی دے کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے انہیں ملکی سکیورٹی کے خلاف اقدامات کا حساب دینا ہو گا۔ نواز شریف سکیورٹی رسک ہیں جس کا عمران خان بارہا ذکر کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :