ہری پور٬محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام جاری ہائی و ہائر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ عروج پر پہنچ گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 18:40

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) محکمہ تعلیم ضلع ہری پور کے زیر اہتمام جاری ہائی و ہائر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ عروج پر پہنچ گیا ٬گذشتہ روز بھی٬فٹبال٬ والی بال٬کرکٹ ٬ٹیبل ٹینس اوربیڈمنٹن میچزمیں میدان مارکرمتعددسکولز نے اگلے را?نڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پریس سیکرٹری عماداعجاز کے مطابق سیکٹرتین کھلابٹ میں پول اے کے میچز میں جی ایچ ایس تربیلہ ٹا?ن شپ نے سرائے گدائی کو جب کہ جی ایچ ایس کاگ نے ہائر سکینڈری سکول نمبر1ہری پور کوشکست دے کر اگلے را?نڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ جٹی پنڈگرائونڈ پر کھیلے گئے پول بی کے میچز میں جی ایچ ایس سیکٹرچار کھلابٹ نے ہائر سکینڈری سکول بیڑجب کہ جی ایچ ایس سیکٹردوکھلابٹ نے کانگڑہ کالونی کو شکست دے کر اگلے را?نڈ میں جگہ بنائی اس موقع پر ضلعی سیکرٹری ٹورنامنٹ تیمور خان٬گیم سیکرٹری محمد سیف الرحمان اوردیگر منتظمین کے علاوہ ٹورنامنٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹرمشرف ہزاروی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلعی سکولز فٹبال چیمپئین شپ میں جی ایچ ایس تربیلہ ٹائون شپ نے ڈھینڈہ کو تین ایک سے جب کہ ہائر سکینڈری سکول سرائے صالح نے جی ایچ ایس لدھا کو صفرکے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ادھر سکولز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جی ایچ ایس نمبردوہری پور نے جی ایچ ایس سریا کے خلاف سنگ ڈبل دونوں میں فتح حاصل کی اوردوسرے میچ میں جی ایچ ایس کلنجرنے اپ سیٹ کرتے ہوئے ہائر سکینڈری سکول سرائے صالح کو مات دے کر تہلکہ مچادیاجب کہ ضلعی سکولز کرکٹ چیمپئین شپ میں ہائر سکینڈری سکول کوٹ نجیب اللہ نے جی ایچ ایس نجف پور کو چار وکٹوں سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

سیکرٹری ٹورنامنٹ تیمور خان اورگیم سیکرٹری محمد سیف الرحمان نے سکولز گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکیاگلے رائونڈزکے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں٬کوچزاورسربراہان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی برتری اورعمدہ پرفارمنس کا بردقراررکھ کر اپنے اداروں کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :