دو نومبر کو دو نمبر کام نہیں ہونے دیں گے٬اگر عمران خان دھرنوں اوراحتجاج کی بجائے انتخابات کی تیاری کریں٬مولانا فضل الرحمان
کوئی اسلام آباد کو بند کرنے اور وہاں کے لوگوں کو محصور بنانے کی بات کریں گا تو پھر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہاں کے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں٬جے یوآئی کی سربراہ مولانا فضل الرحما ن کی پشاورمیں میڈیا سے گفتگو
اتوار 30 اکتوبر 2016 18:30
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں دہشتگردی اور فساد پھیلاتے ہیں ٬وہ ہم میں سے نہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو گالی کا جواب گالی سے دینے کی بجائے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوششیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو بھی اسلام آباد کو بند کرنے اور وہاں کے لوگوں کو محصور بنانے کی باتیں کرے گا تو پھر یہ ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے کے وہاں کے باسیوں کو تحفظ فراہم کریں اگر کوئی اقتدار کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ غیر آئینی اور غیر جمہبوری راستے نا اپنائے بلکہ انتخابات کا انتظار کریں ان کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں کسی بھی دو نمبر کام کو نہیں ہونے دینگے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا اگر عمران خان دھرنوں اوراحتجاج کی بجائے انتخابات کی تیاری کریں٬٬دھرنوں سے صرف قوم کاوقت ضائع ہورہا ہے۔ کوئی اگر اسلام آباد بند کرنے کی بات کرے گا تو حکومت ہاتھ پہ ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے٬ ہم گالی کا جواب دینے کی بجائے ملک کی ترقی کے لیے باعزت طریقے سے جدوجہد جا ری رکھیں گے٬ دو نومبر کو عمران خان کو اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف ہیں جبکہ دینی مدارس ہمارے پاس امانت ہیں ٬دینی مدارس کوتحفظ فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری بنتی ہے ٬مغرب کو ہمارے دینی مدارس پر تحفظات ہیں جبکہ ہمارے حکمران انکی وکالت کرتے ہیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پرویز رشیدکے استعفیٰ کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان سے استعفیٰ لینا حکومت کا اپنا معاملہ ہے وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.