وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے آج بنی گالہ روانہ ہونے کا اعلان کردیا
ملک صرف حکمرانوں کا نہیں انکا بھی ہے کوئی بھی ہمیں اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتا قافلے کی خود قیادت کرونگا٬اگر روکا گیا تو پھر ہم باغی ہوجائیں گے۔ اسلام آباد شریف خاندان کانہیں٬بیس کروڑعوام کاہے٬ہمیں کوئی اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتا٬٬بزدل حکمران عوام نہیں پولیس کواستعمال کرتی ہیں٬٬وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کاجلسہ سے خطاب
اتوار 30 اکتوبر 2016 18:30
(جاری ہے)
دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے۔سونامی اب بنی گالہ میں ہی رکے گی ۔
وزیراعظم کوہاٹ جلسہ کرنے آئے ہم نے نہیں روکاوزیر اعلی پنجاب سے کہتا ہو ں کہ اپ نے ایک پٹھان کوللکارا ہے اگر ہمارا راستہ روکے گے تو ہم باغی بن جائیںگے۔انکاکہنا تھا کہ حکمرانوں کے پائوں لزر رہے ہیں٬ڈرپوک حکمرانوں نے ڈر کے مارے راستے بند کردیئے ہیں٬کل صبح دس بجے سونامی صوابی انٹرچینج پر جمع ہوگی ٬اوروہاں سے اسلام آباد روانہ ہونگے ۔اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا٬ہر صورت بنی گالہ پہنچیںگے٬بزدل حکمران عوام نہیں پولیس کواستعمال کرتی ہیں٬نواشریف تم نے پختونوں کوللکارا ہے ٬نوازشریف ہمیںباغی بنانا چاہتے ہیں٬ ہمیںباغی مت بنائوں ہم انتہائی پر پہنچ جائیں گے٬پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پٹھان تحریک انصاف ہے کل بھی عمران کے ساتھ تھے اورآج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں٬ہماری وجہ سے نوازشریف میدان میں آئے٬میں سیدھا سادہ لگتا ہوں لیکن جوگیم کھیلنے جارہاہوں تومخالفین ملک سے باہر بھا گ جائیں گے ۔۔آئندہ الیکشن میں 99فیصد سیٹیں نہ جیتی توپھر بتانا٬مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں٬نوازشریف چوری کامال باہر نکالو٬وزیراعظم کاجیب چور ی سے بھرا ہواہے٬مولانا ڈیزل کی کوئی حیثیت ہی نہیں٬ خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پیرکے روز صبح دس بجے کارکنوں کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف حکمرانوں کا نہیں انکا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتا ۔ کل صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور خود بنی گالہ جانے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو کہتے رہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کی پرواہ نہیں٬ بنی گالہ کے تمام راستے کھول دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کے لیے سندھ سے خواتین کا کفن پوش دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکمرانوں کو تخت سے اتارنا ہے۔ ملک کو لوٹا جارہا ہے٬یہ ملک چوروں٬ ڈاکوؤں کے لیے نہیں بنا۔پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پنجاب اوراسلام آباد کی پولیس آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ چوہدری نثار بتائیں یہ کون سا قانون ہے٬ہمیں پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ روکا گیا تو ہم باغی ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.