ہنگو ٬ْشناوڑی وراستہ روڈ کے ڈیڑھ کلو میٹر تعمیراتی منصوبہ پر کام کا آغاز

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

ہنگو۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)شناوڑی وراستہ روڈ کے ڈیڑھ کلو میٹر تعمیراتی منصوبہ پر کام کا آغازہو گیا ٬ْمذکورہ روڈ کے تعمیر پر دو کروڑ ساٹ لاکھ روپے کی خطیر لاگت خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان کی ترقیاتی فنڈز کے تحت جاری تعمیری سکیموں میں شناوڑی تا وراستہ ڈیڈھ کلو میٹر روڈ کی تعمیراتی منصوبہ پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیاجس کی تعمیر پر دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقوم خرچ کی جائیں گی۔

اس حوالے سے علاقہ عمائدین اور سماجی رہنمائوں فلاحی تنظیم کی صدر وزیر گل٬ملک نظر بادشاہ٬عمر فاروق و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے شاہ فیصل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ روڈکی بدحالی شناوڑی اور وراستہ کے ہزاروں گھرانوں کا دیرینہ مسئلہ تھاجو بالآخر حل ہو گیا۔