صوابی کی نو منتخب کا بینہ کی حلف بر داری تقریب

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

صوابی۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)الخیر ویلفیئر آرگنائزیشن ( رجسٹرڈ)مانیری بالا ضلع صوابی کی نو منتخب کا بینہ کی حلف بر داری تقریب منعقد ہوئی اس کے علاوہ تنظیم کے مکمل شدہ اور جاری منصوبوں کی نمائش بھی کی گئی اور لوگوں کو تنظیم کی کارکر دگی سے آگاہی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکٹر نیاز محمد تھے اس کے علاوہ تقریب میں تحصیل ناظم واحد شاہ ٬ ڈسٹرکٹ کونسلر امیر نواب خان و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تنظیم کے صدر وصال گل نے تنظیم کی طرف سے علاقہ مانیری بالا میں سولر سسٹم سٹریٹ لائٹ منصوبہ شروع کر نے کا بھی اعلان کیا۔