ژی لائو ڈو بجلی گھر سے اس سال 50ارب کلو واٹ بجلی حاصل کی گئی

جولائی 2013سے اب تک اس بجلی گھر سے 160ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

ووہان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) چین کے دوسرے بڑے پانی سے چلنے والے بجلی گھر سے اس سال اب تک 50ارب کلو واٹ بجلی حاصل کی جا چکی ہے ٬ اس کی کل رقم جنوب مغربی چین صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگ ڈو میں گزشتہ سال استعمال ہونے والی بجلی کے برابر ہے اور یہ رقم 20ملین ٹن کوئلہ استعمال کرنے کے برابر ہے ٬ ژی لائو ڈو کے اس بجلی گھر نے جولائی 2013میں کام کرنا شروع کیا تھا اور اس سے اب تک 160ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں 18بڑے جنریٹر نصب ہیں اور یہ13.9گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے ۔ ژی لائو ڈو دنیا کا تیسرا بڑا بجلی گھر ہے جبکہ جورجز اور اٹاپو بجلی گھر اس سے زیادہ بڑے منصوبے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :