چینی معیشت عالمی اقتصادیات کے لئے اہم عنصر بن جائے گی ٬

پانچ برسوں میں عالمی معیشت کے فروغ میں چینی معیشت کا حصہ 30فیصد ہوگا٬ چی فولن

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

ہیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء)چائنہ انسٹیٹیوٹ برائے اصلاح وتعمیر وترقی کے ڈائریکٹر چی فولن نے کہا ہے کہ چینی معیشت عالمی اقتصادیات کے فروغ کے لئے اہم عنصر بن جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں عالمی اقتصادیات کے فروغ میں چینی معیشت کا حصہ 30فیصد ہوگا۔انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح آئندہ پانچ سالوں میں عالمی معیشت نئے توازن کی تلاش میں سست روی سے فروغ پائے گی ۔