چین برونائی میں مزیدسرمایہ کاری کرے گا

برونائی چینی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے ٬ وزیر خارجہ برونائی

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

بندرسری بیگاون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) برونائی دارالسلام نے چین کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

برونائی کے وزیر خارجہ لن جوک سنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برونائی چین کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے جس سے ہماری ملکی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے سیاحوں اور صنعتوں کو برونائی کی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔برونائی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک پرکشش ملک ہے ۔

متعلقہ عنوان :