ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی آے کے ملازم کے قتل کا معمہ حل‘24 سالہ زاہد کو ساتھی ملازم نے معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی آے کے ملازم کے قتل کا معمہ حل‘24 سالہ زاہد کو ساتھی ملازم نے معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی محمد اکرام کے مطابق فیز 8 میں ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی اے اسد بخاری کے ملازم کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا تھا 24 سالہ زاہد کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا زاہد کواس کے ساتھی ملزم امتیاز نے معمولی تلخ کلامی پر موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے پولیس نے مقتول کے بھائی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جو لے کر آبائی شہر جھنگ چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :