Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکن اور نوجوانان کرپٹ عناصر کی غنڈا گردی اور ظالمانہ اقدام سے خوفزدہ نہیں٬ محمود خان

پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں اور جوانوں کی رہائی کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارا ایک کارکن بھی پابند سلاسل ہو٬٬صوبائی وزیرکھیل وثقافت

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر کھیل ٬ ثقافت ٬ آثار قدیمہ اور امور نواجونان محمود خان نے ملاکنڈ ڈویژن کے پی ٹی آئی کے کارکنوں ٬جوانوں اور عوام سے کہا ہے کہ آج سے احتجاجی دھرنے میں شامل ہونے کے لئے اسلام آباد روانہ ہوجائیں ۔ انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں اور جوانوں کی رہائی کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارا ایک کارکن بھی پابند سلاسل ہو اور ظالم حکمران اقتدار سے الگ نہ ہوں ۔

ان خیالات کا ا ظہار انہو ںنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔محمود خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں جیسے ہتھکنڈوں سے دھرنا متاثر نہیں ہو گی بلکہ اس میں مزید شدت پیدا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سے لاکھوں کی تعداد میں کارکن اور نوجوان دھرنے میں شریک ہوں گے اور چوروں ٬ لٹیروںسے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس کرنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔

انہو ںنے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور نوجوانان کرپٹ عناصر کی غنڈا گردی اور ظالمانہ اقدام سے خوفزدہ نہیں بلکہ ان میں مزید جوش اور ولولہ پیدا ہور ہا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ وفاقی حکومت کی اقدامات سے کربلا کا تاثر پیدا ہور ہا ہے وفاقی حکومت جان لے کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھی پاکستان کے حقیقی باشندے ہیں ۔انہو ںنے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اس عزم کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف جنگ کی جیت تک ہم آرام او رچھین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :