سویٹ ہومز کا ادارہ انسانیت کی بے مثال خدمات سرانجام دے رہا ہے٬چوہدری محمد یٰسین

مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کا وفد کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ ٬شاکر شجاع آبادی کی عیادت بھی کی

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ٬چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی ٬احمد علی شیرازی ٬ملک لطیف و دیگر نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا اور اس موقع پر سویٹ ہوم میں زیر تعمیر مسجد ٬ بچوں کے ہاسٹل اوربزرگوں کے لیے قائم گریٹ ہومز کا دورہ کیا٬پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان بھی انکے ہمراہ تھے٬چوہدری محمد یٰسین نے پاکستان کے مشہور نامور سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی اور پھول پیش کیے اور انکی صحت یابی کے لیے دعا کی ٬چوہدری محمد یٰسین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاکر شجاع آبادی جیسے لوگ اس ملک کا اثاثہ ہیں ٬ملک و بیرون ملک انکی شاعری کو بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ ان جیسے افراد کی خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے ان کی مکمل کفالت کی جائے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمر د خان کی خدمات جو کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ہیں وہ قابل قدر ہیں اور سویٹ ہومز کا ادارہ دکھی انسانیت کی بے مثال خدمات سرانجام دے رہا ہے اور سویٹ ہومز میں مسجد ٬ہاسٹل اور گریٹ ہوم کا قیام قابل تعریف ہے ٬انھوں نے کہا کہ میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ زمرد خان کی انسانیت کی خدمت میںوہ بھی حصہ دار بنیں اور انکا بھرپور ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :