مصر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب سے 22افراد ہلاک ہو گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) مصر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب سے 22افراد ہلاک ہو گئے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ قبل ازیں بعض خاندانوں نے لاپتہ ہونے والے اپنے پیاروں کے بارے میں نہیں بتایا تھا اس لئے قبل ازیں 18 ہلاکتوں کی رپورٹ جاری کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مصر کی حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے لئے 5.6 ملیئن ڈالرز کی امداد جاری کی ے ہے تاہم مصری اخبار المصر الیوم کے مطابق سیلاب زدگان نے حکومت کی امدای سرگرمیوں کو ناکافی قرار دیا ہے اور اس لئے انہوں نے وزیراعظم کے قافلے کا راستہ بھی روک لیا تھا یہ امرقابل ذکر ہے کہ مصر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے آنے والے سیلاب سے نہر سویز کی خلیج کا علاقہ بری طرح متاثر ہواہے۔

متعلقہ عنوان :