تمام شہری سفر کے دوران گاڑیوں کے مصدقہ کاغذات اپنے پاس رکھیں٬ای ٹی او جہلم

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ای ٹی او جہلم ریاض حسین قریشی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران گاڑیوں کے مصدقہ کاغذات اپنے پاس رکھیں۔تاکہ کسی شہری کو تکلیف نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ گرینڈ آپریشن بلا تفریق کیا جارہا ہے٬ تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جارہا ہے۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں فرائض میں کوتائی ناقابل برداشت ہے۔

محکمانہ ہدایات پرگرینڈ آپریشن میں31 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں کسی شہری کو شک کا فائدہ بھی نہیں دیا جاسکتاکیونکہ ملک کے اندر جو دہشت گردی ہورہی ہے اس میں موٹر سائیکل ٬کار٬رکشہ وغیرہ کااستعمال ہوتا ہے۔ لہذا محکمانہ ہدایات پر سختی سے عمل درامد کرتے ہوئے گاڑیوں کے مصدقہ کاغذات چیک کرنا ضروری ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں 72گاڑیوں کے کاغذات نامکمل ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ مصدقہ کاغذات نہ ہونے کے باعث 31گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنا پڑا ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران گاڑیوں کے مصدقہ کاغذات اپنے پاس رکھیں۔تاکہ کسی شہری کو تکلیف نہ ہو۔