ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ہندو پارلیمنٹیرینز اور ہندو برادری کودیوالی کی مبارک باد

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:00

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے ہندو پارلیمنٹیرینز اور ہندو برادری کوان کے مذہبی تہوار دیوالی پر مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے اتوار کواپنے پیغام میں کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی ٬ قومی اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پاکستانی ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے ٬ ہماری قومی زندگی کے ہر شعبے میں ان کی شرکت انتہائی قابل ستائش ہے۔مرتضی جاوید عباسینے اپنے ساتھی ہندو اراکین قومی اسمبلی کودیوالی کے موقع پر مبارکباددی ہے۔

متعلقہ عنوان :