پرویز خٹک فارم میں آ گئے، حکومت کو سنگین دھمکی دیدی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 16:51

پرویز خٹک فارم میں آ گئے، حکومت کو سنگین دھمکی دیدی

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) خیبرپختون خوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہاہےکہ کسی کا باپ ہمیں اسلام آباد آنے سے نہیں روک سکتا۔پاکستان سے جو ہمیں جدا کرے گا،اس کا براحشرکردیں گے۔ نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ کل صبح10بجےاسلام آبادروانہ ہوں گے۔ہمیں کسی کاباپ بھی نہیں روک سکتا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھاکہ ہمارےلیے2نومبرکل سےشروع ہے۔

پرویزخٹک نے بلند و بانگ کہاکہ دیکھتاہوں پختونوں کےراستےکون بندکرتاہے۔ ان کا کہناتھاکہ اس ملک کیلئےہمارےبڑوں نےقربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف جاتی امراء سےآئےہیں۔جاتی امراء توبھارت میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے سوال کیاکہ چوہدری نثار کس قانون کےتحت سڑکیں بندکرتےہو؟یہ کیساقانون ہےکہ صوبہ بندکروتوآئینی ہے۔پرویزخٹک نے دعوی کیاکہ عمران خان کواسلام آبادبندکرنےکاحق ہے۔

خیبر پختون خوا کا قافلہ بنی گالہ جاکرہی رُکےگا۔پرویزخٹک نے دعوی کیاکہ بنی گالہ سےعمران خان کونکال کردکھائیں گے۔ پرویزخٹک نے انتہائی غصے میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ پاکستان سےجداکروگےتوتمہارابراحشرکردوں گا۔ انھوں نے مسلم لیگ ن والوں کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ میں تمہیں اپنےصوبےمیں کبھی نہیں آنےدوں گا۔

متعلقہ عنوان :