ایرانی کمانڈوز کا بریگیڈ کمانڈرشامی جنگجوئوں سے لڑائی میں ہلاک

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کی بریگیڈیئر حسینی کے مارے جانے پر تعزیت٬تفصیلات نہیں بتائیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) شام میں لڑنے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈو بریگیڈ کا کمانڈر بریگیڈیئر محمد علی محمد حسینی ہلاک ہوگیا ٬ایرانی میڈیاکے مطابق ایرانی صوبے فارس کے شہر کازرون میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے اپنے ایک بیان میں بریگیڈیئر حسینی کے مارے جانے پر تعزیت کی تاہم ہلاکت کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب میں کمانڈوز کے "سجاد" بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر حسینی نے شمالی شام کے صوبے حلب میں دو قصبوں نبل اور زہراء کے معرکوں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ماضی میں حسینی ایران کے شمال مغرب میں کرد اپوزیشن گروپوں کے خلاف پاسداران انقلاب کے آپریشنوں میں شریک رہا۔ علاوہ ازیں وہ عراق ایران جنگ میں بھی شرکت کر چکا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں شام بھیجے جانے والے ایرانی اسپیشل فورسز کے یونٹوں کے ہلاک ارکان کی تعداد 7 افسران تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ برس ستمبر میں حلب میں لڑائی کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے پاسداران انقلاب کے 450 سے زیادہ فوجی افسران اور اہل کار مارے گئے ہیں۔