ایرانی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین صادق آملی لاریجانی کی عراق آمد٬اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ایرانی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین صادق آملی لاریجانی نے گزشتہ روز عراق کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عراقی حکومت اور اہل تشیع کے سرکردہ مذہبی رہ نماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق تہران سے بغداد کی طرف روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر بات کرتے ہوئے صادق لاری جانی نے کہا کہ وہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی٬ پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری٬ نجف کے سرکردہ شیعہ علماء اور عراق کی جوڈیشل اتھارٹی کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے٬ان ملاقاتوں میں عراق کی صورتحال خصوصاًموصل میں داعش مخالف آپریشن پر بات چیت کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :