کل سے چین میں پانچ روزہ ائرشوکا آغاز٬پاکستانی جے ایف 17تھنڈرطیارے خصوصی شرکت کریں گے

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستانی فضائیہ کے تین جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کل(منگل سی) چین میں شروع ہونے والے پانچ روزہ ائرشو میں حصہ لینگے ٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووکین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ائرشوو میں چین کے جے 20 سٹلیتھ فائٹر طیارے پہلی مرتبہ اپنی دفاعی خصوصیات کا مظاہرہ کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ ائر شو صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر زوہے میں یکم سے 6 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے۔ نمائش میں جدید چینی ساختہ وائی ٹو ہیوی ٹرانسپورٹ طیارے کو بھی نمائش کے لئے سامنے لایا جا رہا ہے یہ طیارہ 200 ٹن وزن اٹھا کر اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :