متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث تحصیل مانجھی پورمیں نادرا آفیس کاقیام عمل میںنہیںآیا

عوام کو قومی شناختی کارڈ بنوانے میں انتہا ئی شدیدمشکلات کا سامنا ٬تحصیل مانجھی پورکے عوام خودکاشاخت پاکستانی ظاہرکرنے سے محروم٬ تحصیل مانجھی پور میں نادرا آفیس قائم کیاجائے ٬ رپورٹ

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:40

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث تحصیل مانجھی پورمیں نادرا آفیس کاقیام عمل میںنہیںآیا جس کی وجہ سے عوام کو قومی شناختی کارڈ بنوانے میں انتہا ئی شدیدمشکلات کا سامنا تحصیل مانجھی پورکے عوام خودکاشاخت پاکستانی ظاہرکرنے سے محروم تحصیل مانجھی پور میں نادرا آفیس قائم کیاجائے رپورٹ کے مطابق تین سال قبل صحبت پور کو ضلع کا درجہ دینے کے ساتھ مانجھی پور کو تحصیل کا درجہ دیا گیا لیکن ویسے تو تحصیل مانجھی پور مختلف مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے لیکن نادرا آفیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے کو سوں دور سے آئے لوگوں کو اور مانجھی پور کے رہا ئشی پذیر لو گوں کو قومی شناختی کارڈ بنوانے میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے انھیں پینتیس سے چالیس کلومیٹر کا سفر طے کر کے ڈیرہ اللہ یار جانا پڑرہا ہے لیکن بد قسمتی سے وہاں جانے کے باوجود بھی قومی شناختی کارڈ کی مختلف شرائط کی پیچیدگیوں کی وجہ سے بنوانے میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ دو وقت کی روٹی کمانے والے پریشان لوگ بھاری بھر کم کرایہ کر کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے جاتے ہیں تو وہاں کام نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ آتے ہیں وہاںپرموجودعملہ کارویہ بھی عوام کے ساتھ انتہاتی سخت ہے ڈیرہ اللہ یارآفیس میںنہ خواتین اورنہ ہی بوڑھے لوگوںکااحترام کیاجاتاہے عملہ کے پاس صرف مبینہ طورپربااثرشخصیات کااحترام ہوتاہے جبکہ غریب افرادکوتومیلوںدورہی کھڑاکیاجاتاہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے ڈی ٬جی نادرا اور دیگر متعلقہ حکام کی توجہ اس مذکورہ مسئلے کی جانب مبذول کراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تحصیل مانجھی پور میں دوسرے مسائل حل کرنے کے ساتھ نادرا آفیس قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام قومی شناختی کارڈ آسانی سے بنوا سکیں۔

متعلقہ عنوان :