وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات پرپولیس اور انتظامیہ کوخراج تحسین

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کا انحصار امن وامان سے وابستہ ہوتا ہے صوبے میں مثالی امن کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام٬ میڈیا٬ سول سوسائٹی کا قابل تحسین کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مستقل امن وامان کی صورتحال کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا٬ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا٬کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کا امن خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیعمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بہتر صورتحال کے باعث رواں سال سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلگت بلتستان کا رخ کیا جس سے صوبے کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے جس کی وجہ سے دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے٬نیشنل ایکشن پلان کا سب سے زیادہ فائدہ گلگت بلتستان کو ہوا ہے ٬ پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کیلئے حکومت نے درکار وسائل فراہم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت گلگت شہر کی جدید کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس سے جرائم کے خاتمے میں بھرپور مدد ملے گی۔ اجلاس میں بلوچستان پولیس کالج میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :