گلگت بلتستان سے فرقہ واریت اورکرپشن کے خاتمے کیلئے تمام مکا تب فکر کے علما ء کوکر دار ادا کر نا ہو گا٬سکند ر علی

اتوار 30 اکتوبر 2016 16:20

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کے چیئر مین کیپٹن (ر) سکند ر علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے کرپشن اور فرقہ واریت کا خا تمہ ہماری اولین تر جیح ہے٬گلگت بلتستان سے فرقہ واریت کے ناسور کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے تمام مکا تب فکر کے علما ء کو کر دار ادا کر نا ہو گا٬نیشنل ایکشن پلا ن سے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حا ل میںبہتر آئی ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے چیئر مین پبلک اکا ئوٹنس کمیٹی نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے صو با ئی وزیر تعلیم کا کر دار قابل تعریف ہے ٬ بلتستان ڈویژن میں 100فیصد میرٹ پر اساتذہ کی بھر تیاں خو ش آئند با ت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جگلو ٹ سکردوروڈدفاعی اعتباراور بلتستان کے عوام کیلئے انتہا ئی اہم کی حامل ہے ٬ سیا چن محا ز کیلئے یہ ایک واحد ذریعہ ہے ۔ حکو مت اس روڈ کی اہمیت اور حساسیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے اس پر جلد کا م شرو ع کرے ۔

متعلقہ عنوان :