Live Updates

اسلام آباد کے علاوہ کراچی بھی لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے: نبیل گبول

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اکتوبر 2016 15:54

اسلام آباد کے علاوہ کراچی بھی لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے: نبیل گبول

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر2016ء) سابقہ پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں لیاری میں بھی تبدیلی آئے گی ۔لیاری میرا حلقہ ہے اور2018 کے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا ایک غداردوسرے غدار کو سپورٹ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے علاوہ کراچی بھی لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا شاہ محمود قریشی سے بھی میری ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے ۔ صرف بنی گالہ نہیں، جہاں دھرنا ہوگا وہاں موجود ہوں گا۔ دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسلام آباد اور پاکستان بند ہو جائے گا۔ ساری اپوزیشن کو عمران خان کے ساتھ ہونا چاہیے تھا،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات