جرمن وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر ویتنام پہنچ گئے

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر تین روزہ دورے پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچ گئے ٬ ان کے ہمراہ کاروباری اور ثقافتی وفد بھی ہے۔جرمن میڈیاکے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر تین روزہ دورے پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ وہ ویتنامی وزیراعظم نوئن چوان فوک سے بھی ملاقات کریں گے۔

جرمن وزارتِ خارجہ کے مطابق اشٹائن مائر اپنے ویتنامی ہم منصب فام بنہ سے ملاقات کے دوران دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ علاقائی معاملات پر بھی گفتگو کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دورے پر جرمن وزیر خارجہ ویتنام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر جرمن اور یورپی تشویش کا اظہار بھی کریں گے۔ وہ اپنے وفد کے ہمراہ جنوبی شہر ہوچی منہ سٹی کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :