اٹلی میں ایک بار پھر7.1شدت کا زلزلہ ٬ عمارتیں لرز اٹھیں ٬جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ٬ہلاکتوں کا خدشہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وسطی اٹلی میں 7.1شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں تاہم جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 7.1 ریکارڈر کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے روم سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے ان جھٹکوں کا مرکز جنوب مشرق میں واقعے پیروگیا کا ایک مقام ہے جو زیر زمین ایک سو آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے اور اٹلی کے ذرائع ابلاغ نے پہلے پہل شدت 7.1بتائی تھی مگر دونوں نے نظر ثانی کرتے ہوئے زلزلے کی شدت کو 6.6 قراردیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پیروگیا صوبے کے علاقے نورسیا کے 9کلومیٹر شمال میں تھا۔ مقامی طور پر ان زوردار جھٹکوں کو گزشتہ بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس قرار دیا گیا ہے۔ جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دو ماہ قبل بھی اسی علاقے میں آنے والے زلزلے کی لپیٹ میں آ کر تین سو انسانی جانیں ضائع ہوگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :