افغان صوبہ ننگرہار میں فضائی کارروائی٬ 25 طالبان ہلاک

دھماکہ خیز مواد پھٹنے اور طالبان کے حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 3شدت پسند ہلاک ٬قندھار میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ٬ طالبان کے مارٹر حملے میں خاتون اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی میں25طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے اور طالبان کے حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 3شدت پسند ہلاک ہوگئے ٬ طالبان کے مارٹر حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے٬افغان سیکورٹی فورسز نے قندھار میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی ۔

اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگر ہار میں فضائی کارروائی کے نتیجے میںطالبان کے 25 جنگجو مارے گئے ۔وزارت دفاع کے مطابق فضائی کارروائی ننگر ہار کے شیر زاد ضلع میں کی گئی ٬ جہاں طالبان کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا٬فضائی حملے میں کم از کم 2 درجن طالبان مارے گئے ۔طالبان کی جانب سے اس حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان سیکورٹی فورسز نے قندھار میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بنادی ۔مقامی سیکورٹی حکا م کا کہنا ہے کہ ایک خودکش بمبار کو پولیس ڈسٹرکٹ 14میں واقع پولیس اسٹیشن پر حملے سے قبل گرفتارکرلیا گیا ۔ادھر صوبہ فرح میں طالبان کے حملے میں خودکش حملہ آوروں کو تربیت دینے والاداعش کا کمانڈرمارا گیا ۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق مہدی نامی داعش کمانڈر ضلع گلستان میں طالبان کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔

دارالحکومت کابل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع قارہ باغ میں پیش آیا جہاںدھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دھماکہ ہوگیا جس میں دونوں عسکریت پسند مارے گئے ۔دوسری جانب شمالی صوبہ بغلان میں طالبان کی طرف فائر کیے گئے مارٹر گولے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔حکا م کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع بغلان مرکزئی میں پیش آیا جہاں طالبان کی طرف سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ رہائشی علاقے میں گرا ۔مرنے والوں میں ایک خاتون اور 4بچے بھی شامل ہیں۔حملے میں ایک لڑکی زخمی بھی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :