قابض بھارتی فورسز نے کشمیری طالبہ کو مظلومیت کی تصویر بنا دیا

بھارتی فورسز کے چھروں کی فائرنگ سے 14 سالہ انشا بینائی سے محروم ٬ کرفیو اور پابندیوں کے باعث سکول بند ہونے پر وادی کی مسجدوں نے درس گاہوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) قابض بھارتی فورسز نے کشمیری طالبہ کو مظلومیت کی تصویر بنا دیا٬ بھارتی فورسز کے چھروں کی فائرنگ سے 14 سالہ انشا بینائی سے محروم ہوگئی۔ دوسری جانب کرفیو اور پابندیوں کے باعث سکول بند ہونے پر وادی کی مسجدوں نے درس گاہوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی 14 سالہ انشا مشتاق اس وقت گہرے کرب سے گزر رہی ہے۔

وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن ظالم بھارتی فوج نے اس کی بینائی چھین لی۔

(جاری ہے)

انشا اپنے گھر میں کھڑکی کے نزدیک ہی کھڑی تھی٬ جب بھارتی فورسز کے چھروں نے اس کی آنکھوں کو نشانہ بنایااور اس کی بینائی چھین لی۔انشا کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فورسز سے پوچھنا چاہتی ہے کہ اس کا کیا قصور تھا کتابیں پڑھنے کی شوقین اب صرف ان کتابوں کو محسوس کر سکتی ہے۔

وہ تین ماہ سے اپنی آنکھوں کے علاج کیلئے اسپتالوں کے چکر کاٹ رہی ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث وادی میں تعلیمی صورتحال انتہائی خراب ہے٬ اسکول بند ہونے وادی کی مسجدوں کو درس گاہوں میں بدل دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے اسکولوں میں سیلبس مکمل نہ ہونے کے باوجود امتحانات لینے کا اعلان بھی کر ر کھا ہے۔

متعلقہ عنوان :