ایئر انڈیا کی دوبئی جانے والی پرواز کو ٹیکنیکل خرابی کے باعث واپس کیرا لہ اتار لیا گیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:30

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) بھارتی ائر لائین ایئر انڈیا کی کیرالا سے دبئی جانے والی پرواز کو ٹیکنیکل خرابی کے باعث واپس کیرالہ ا اتار لیا گیا ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کی فلائیٹ IX 539 پر 152 مسافر اور عملہ کے 6 ارکان سوارتھے ۔

(جاری ہے)

اس جہاز نے دوبئی جانے کے لئے آدھی پرواز مکمل کر لی تھی کہ جہاز کے پائلٹوں کے علم میں آیا کہ جہاز کا آٹو پائلٹ نطام کام نہیں کر رہا جس پر انہوں نے جہاز کارخ واپس تھیروونا تھاپورم انٹر نیشنل ائر پورٹ کی طرف موڑلیا اور جہاز کو تھیروونا تھاپورم انٹر نیشنل ائر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا ۔ ائر انڈیا کے مطابق مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے دوبئی روانہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :