چینی سمندر میں کشتی الٹنے سے چھ افراد لاپتہ

کشتی نامعلوم جہاز کی ٹکر سے الٹ گئی ٬ گیارہ افراد سوار تھے پانچ کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:50

جنان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء)چین کے صوبے شین ڈانگ کے ساحل پر ماہی گیر کشتی الٹنے سے 6افراد لاپتہ ہو گئے ٬ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کشتی کو ایک نامعلو م جہاز نے ٹکر مار دی تھی جس سے کشتی الٹ گئی ٬ کشتی چینگ شان تو کے مشرق میں سمندر میں ڈوب گئی ہے ٬ اس میں عملے کے گیارہ افراد سوار تھے جنہوں نے پانی میں چھلانگ لگا دی ٬ مقامی فشری حکام نے بارہ ماہی گیر کشتیاں لوگوں کو بچانے کیلئے موقع پر بھجوا دیں جن کے باعث 5ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر چھ کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چین کا ایک تجارتی جہاز ایک چینی ملاح گائو چوان کی تلاش کیلئے سمندر میں پہنچ گیا ہے ٬ گائو پانچ روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا ٬ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کا کام کررہے ہیں تا ہم آخری اطلاعات تک لاپتہ افراد کی تلاش جاری تھی ۔