چین کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

برفیلی ہوائیں چلیںگی ٬درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گا عوام لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ چین کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت آئندہ دوروز میں برف پڑنے اور بارش ہونے کے باعث مزید کم ہو جائے گا ٬ درجہ حرارت شمال مشرقی ٬ شمالی اور شمال مغربی چین کے علاقوں میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ شمالی چین کے اکثر علاقوں میں برفیلی ہوائیں چلنے کاامکان بھی ہے ٬ چین کے شمال مشرقی علاقوں میں برف پڑنے یا اولے گرنے کابھی امکان ہے جبکہ صوبہ جیلن میں برف پڑنے کی توقع پیشنگوئی کی گئی ہے ٬ صوبہ ینان کے بعض علاقوں میں موسلاد ھار بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ نے علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو ہدایت کی ہے وہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :