الیکشن سے قبل ای میل پر نظرثانی پریشان کن ہے٬ کلنٹن

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) امریکی صدارتی الیکشن کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابات سے تقریباً دس روز قبل اٴْن کے بطور وزیر خارجہ دور کی ای میلز کی ایک مرتبہ پھر چھان بین کرنے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلوریڈا میں انتخابی جلسے سے تقریر کرتے ہوئے کلنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی سے کہا کہ وہ مکمل حقائق کو عوام کے سامنے جلد سے جلد لائیں۔ دوسری جانب امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے ای میلز کی دوبارہ پڑتال کو درست عمل قرار دیا ہے۔ کلنٹن کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے اقدام کو مناسب اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سابق وزیر خارجہ کی دیانتداری یقینی طور پر منظر عام آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :