عالمی جہاز ران کمپنیوں نے ایران میں سرگرمیاں شروع کر دیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ایران کی شہید رجائی پورٹ اینڈ کنٹینر لائنر اتھارٹی کے سربراہ تورج امیری نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کی17 شپنگ کپمنیاں اس بندرگاہ سے تجارتی سامان لانے اور لے جانے کا کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید رجائی بندرگاہ پر کنٹینر لادنے اور اتارنے کے کام میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کے روز ارنا کو بتایا کہ مجموعی طور پر رواں سال کے دوران شہید رجائی بندر گاہ پر لادے اور اتارے گئے کنٹینروں کی تعدا 21 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔شہید رجائی پورٹ کنٹینر لائنر اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں سے پہلے اس بندرگاہ سے سالانہ30 لاکھ کنٹینر لائے اور لے جائے جاتے تھے۔تورج امیری نے کہا کہ شہید رجائی بندرہ گاہ پر جدید ترین کنٹینر لوڈنگ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جس کے بعد کنٹینر لادنے اور اتارنے کی سالانہ گنجائش 35 لاکھ کنٹینر تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید رجائی بندرگاہ کے 2 کنٹینر ٹرمنل اس وقت زیر تعمیر ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد ملک میں کنٹینر لادنے اور اتارنے کی گنجائش 80 لاکھ کنٹینر سالانہ ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :