ٹرمپ کا امریکی وزارت انصاف پر٬ کلنٹن کی حمایت کا الزام

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ا مریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار نے ٬ امریکی وزارت انصاف کو اپنی ڈیموکریٹک حریف ہلیری کلنٹن کا حامی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اس ملک کی وزارت انصاف٬ ہیلری کلنٹن کو ای میل اسکینڈل سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ٹرمپ کے بقول امریکہ کی وزارت انصاف نے ایف بی آئی کو ہیلری کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں دوبارہ تحقیقات بارے خبردارکیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) نے سابق وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خلاف ای میل اسکینڈل کی تحقیقات دوبارہ شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :