امریکا کی استنبول قونصلیٹ کے اپنے سفارتکاروں کے اہل خانہ کو ترکی سے نکلنے کی ہدایت

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

امریکا کی استنبول قونصلیٹ کے اپنے سفارتکاروں کے اہل خانہ کو ترکی سے ..

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) امریکا نے استنبول میں اپنے قونصل خانے کے اہل کاروں کے اہل خانہ کو فوری طور پر ترکی سے کوچ کر جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہی اقدام ان "شدت پسند گروپوں" کے سبب کیا گیا ہے جو امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ دوسرا انتباہ ہے جو اس نے ترکی میں امریکی شہریوں کے لیے جاری کیا ہے اور یہ "دہشت گرد جماعتوں کے بڑھتے ہوئے خطری" کے حوالے سے امریکا کے اندیشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

گزشتہ پیر کو امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی تھی کہ وہ "موجودہ حالات کے پیش نظر" ترکی کا سفر کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے دونوں انتباہات میں کہا گیا ہے کہ "امریکی اور غیرملکی سیاح واضح طور پر ترکی میں موجود بین الاقوامی اور مقامی دہشت گرد تنظیموں کا ہدف ہیں۔

متعلقہ عنوان :