حکومت کنٹینر ہٹا دے ورنہ قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوں گے٬ چوہدری سرور

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرور نے حکومت سے کنٹینرز ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طاقت کا استعمال کر کے٬ ہمیں قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کیا جائے جبکہ حکومت نے اسلام آباد بند کر کے خود ہی لاک ڈا$ن کر دیا ہے۔ اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت ہمارے احتجاج سے خائف ہے٬ قانون کی حکمرانی ہماری تحریک کا مقصد ہے۔

(جاری ہے)

پر امن احتجاج کو روکنے کے لئے حکومت کے تمام تر ہتھکنڈے بے کار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی آواز کو طاقت سے دبایانہیں جا سکتا۔ حکومت کا احتساب کرنے کے لئے دبا$ ڈالنا اور اس کے لئے احتجاج کرنا ہمارا ائینی حق ہے۔ بغیر کسی جواز اور تخریب کاری کے جواز بنا کر کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بنی گالہ جانے سے روکنے پر پولیس کے کردار پر تنقید کی اور تشدد اور سڑکیں بند کرنے کے باعث متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔۔( علی)