اٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے ٬ شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:31

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) وسطی اور جنوبی اٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔غیر ملکی فرانسیسی کے مطابق وسطی اور جنوبی اٹلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی اور مرکز روم سے 132 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا ایجنسی کے مطابق زلزلے سے دارالحکومت روم میں عمارتیں لرز گئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میں بھی اٹلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :