کاسا پروجیکٹ 2020 ء تک مکمل ہونے کی توقع

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء) حکومت نے کہا ہے کہ سنٹرل ایشین سائوتھ ایشیاء الیکٹرک سٹی ٹرانسمیشن پروجیکٹ ( کاسا ) 2020 ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے میڈیا رپورٹس ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے وسطی ایشیاء علاقائی تعاون تنظیم ( کارپک ) کو بریفنگ دی ہے کہ پہلے بجلی کے باہمی رابطے کے پروجیکٹس 2018 اور وسطی 2019 ء میں مکمل ہو جائیں گے اور کاسا پروجیکٹ 2020 میں مکمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ انرجی پروجیکٹس اچھے طریقے سے نافذ العمل ہیں ۔(جاوید)