کراچی٬ڈیفنس میں نجی تقریب میں شدید فائرنگ٬ کارروائی پر ایک مشتبہ شخص گرفتار

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی تقریب میں شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ ایم پی اے جام مدد علی کی شکایت پر وزیراعلی نے پولیس کو کاروائی کی ہدایت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سندھ کی با اثرشخصیت کے گھر میں تقریب کے دوران اور اختتام پر گھر سے باہر کی گئی تھی۔ خیابان مجاہد میں گھر میں تقریب کے دوران شرکائ نے خوب ہلڑبازی کی۔

(جاری ہے)

ہلڑ بازی بڑھتے بڑھتے قانون شکنی پر آپہنچی٬ جس کے دوران گھر میں اور گھر سے باہر شدید ہوائی فائرنگ کی گئی تھی. میڈیا رپورٹس مطابق علاقے میں گھر کے سامنے رہائش پزیر مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی جام مدد علی نے واقعے کی شکایت سی ایم سندھ کو کی جس پر انہوں نے پولیس کو کاروائی کی ہدایت کی۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا٬ جبکہ پولیس نے گھر سے شراب کی بوتلیں٬ سائونڈ سسٹم٬ کرسیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔واقعے سے متعلق تفصیل حاصل کرنے کے لئے جب ڈی آئی جی سائوتھ آزاد خان اور ایس ایس پی سائوتھ ثاقب اسماعیل نے بار بار رابطہ کرنے پر بھی واقعہ تفصیل اور پولیس کے ردعمل سے متعلق جواب نہیں دیا۔