شمالی کوریا میں سیلاب٬ ریڈ کراس نے محدود امداد روانہ کر دی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے امداد کے جس حجم کی اپیل کی تھی٬ اٴْس کے جواب میں محض ایک چوتھائی سامان دستیاب ہو سکا تھا اور یہ سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ ملک شمالی کوریا میں سیلاب کے دو ماہ بعد بھی ستر ہزار لوگ بے گھری کا شکار ہیں۔

ایسے خدشات سامنے آئے ہیں کہ موسم سرما کی شدت کئی لوگ برداشت نہیں کر سکیں گے۔ سمندری طوفان لائن راک کے بعد شدید بارشوں اور تیز رفتار جھکڑوں کی لپیٹ میں آ کر 130 ہلاک ہو گئے تھے جبکہ لاپتہ ہونے والے 400 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ شمالی کوریا نے شدید سیلاب کے بعد بین الاقوامی امداد کی اپیل کی تھی۔