وسطی افریقی جمہوریہ میں مذہبی فسادات ٬چھ فوجیوں سمیت 25افرادہلاک

جھڑپیںسابق مسلم ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس کے درمیان ہوئیں٬اقوام متحدہ کی فریقین کو پرامن رہنے کی اپیل

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

بامباری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) وسطی افریقی جمہوریہ میں مذہبی فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں چھ فوجیوں سمیت 25افرادہلاک ہوگئے جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے ٬مسلح واقعات میں سابق مسلم ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس ملوث ہیں٬ادھر عالمی ادارے نے متحارب فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ حملوں اور جوابی حملوں سے اجتناب کریں٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے میڈیاکوجاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ شورش زدہ افریقی ملک وسطی افریقہ جمہوریہ کے شہر بامباری میں گزشتہ دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں کم از کم پچیس انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان میں چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ بامباری کے نواحی علاقوں میں شروع مسلح واقعات میں سابق مسلم ملیشیا سیلیکا اور مسیحی نگران گروپس ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس شہر اور گردونواح میں پائی جانے والی شدید کشیدگی اور تناؤ کی تصدیق کی ہے۔ادھر عالمی ادارے نے متحارب فریقین سے اپیل کی کہ وہ حملوں اور جوابی حملوں سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :