چینی اوربھارتی قومی سلامتی مشیروں کی اہم ملاقات کل ہوگی

بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے چین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

حیدرآباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ان کے چینی ہم منصب کل(منگل کو) ملاقات کریں گے٬ این ایس جی گروپ میں شمولیت اورسرحدی معاملات کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت اورچین کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کل (منگل کو) بھارتی شہرحیدرآباد دکن میں ہوگی٬ بھارتی حکام کے مطابق غیر رسمی ملاقات میں سرحدی معاملات بھی زیرغورآئیں گے٬ بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے چین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :