بنی گالہ میں دوسرے روز بھی کھلاڑیوں کا ہجوم ٬ْہلا گلہ ٬ْ کپتان نے خود ناشتہ تقسیم کیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر کھلاڑیوں کا ہجوم برقرار رہا ٬ْدونومبر کے احتجاج میں شرکت کیلئے ملک بھر س کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا تحریک انصاف کے کارکن تمام رکاوٹیں عبور کرکے دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے بنی گالہ پہنچے یخ بستہ رات گزارنے کے بعد شہریوں نے صبح سویرے وارم اپ کیا٬ ڈنڈ لگائے اور نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کو تحریک انصاف کی جانب سے ناشتہ فراہم کیا گیا٬ عمران خان نے خود ناشتہ تقسیم کیا۔