ْ بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ٬ْ شیلنگ ٬ْجنگل کو آگ لگادی گئی

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل پھینکے

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

بنی گالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) دو نومبر کے احتجاج کے لئے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ایک بار پھر تصادم ہوا ٬ْ مظاہرین نے جنگل کو آگ لگادی ٬ْ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے شیل پھینکے۔

(جاری ہے)

رخسانہ بنگش روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں اورپولیس کے درمیان تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے کھلاڑیوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب جنگل کو آگ بھی لگادی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اور چہروں پر ماسک لگائے مظاہرین کو سملی ڈیم روڈ پر دھکیل دیا٬ آنسو گیس کے شو سے زائد شیل بھی پھینکے گئے۔

متعلقہ عنوان :