Live Updates

عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ٬ْشاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی کی منفی و احتجاجی سیاست کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے ٬ْ2018 میں مسلم لیگ (ن)حکومت بنائے گی ٬ْ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے جس سے نہیں روکا جائے گا ٬ْ عام لوگوں کی زندگی میں خلل ڈالنے کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ٬ْوزیر پٹرولیم کا انٹرویو

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں٬پی ٹی آئی کی منفی و احتجاجی سیاست کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں کمی آ رہی ہے ٬ْ2018 میں مسلم لیگ (ن)حکومت بنائے گی ٬ْ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے جس سے نہیں روکا جائے گا ٬ْ عام لوگوں کی زندگی میں خلل ڈالنے کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے الیکشن کا انتظار نہیں کر سکتے اس لیے بار بار استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں چونکہ پاکستانی عوام نے 2013ء کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور منتخب کیا اس لیے عوامی مینڈیٹ کی بنا پر موجودہ حکومت اپنا پانچ سالہ دور حکومت پورا کرے گی اور پھر 2018ء میں عام انتخابات ہونگے جس میں دوبارہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی کوئی جماعت برسر اقتدار آئے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کام تھا کہ وہ خیبر پختونخواہ جہاں ان کی حکومت ہے وہاں کام کرتے اور عوام کو دکھاتے کہ ہم ان سے بہتر کام کر سکتے ہیں٬ پی ٹی آئی نے عوام کے لیے خیبر پختونخواہ میں تو کوئی کام کیا نہیں کیا اب صرف اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے دھرنے دے رہے ہیں اور ان کے یہ دھرنے بھی ناکام ہو چکے ہیں کیونکہ لوگ ان کی حقیقت جان چکے ہیں٬ 02 نومبر کو بھی انہیں ماضی کی طرح مایوسی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا کیونکہ عوام ان کی منفی اور احتجاجی سیاست کو مسترد کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے اپوزیشن کرنا‘ اس لیے وہ ہر بات کو اپنا رنگ دے کر پیش کرنے کی کوشش کریں گے٬ یہ سیاست ہے اس میں بیان بازی تو ہو گی اس میں کوئی دورائے نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دارالحکومت اسلام آباد کو لاک ڈائون کرنے کی جو بات کر رہی ہے وہ کسی صورت بھی درست نہیں جس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی٬ ملک آج ماضی کی نسبت ترقی کر رہا ہے اور خوشحالی آ رہی ہے٬پاکستان مسلم لیگ ن نے 2013ء میں جب حکومت سنبھالی اس کی نسبت آج کا پاکستان کافی پرامن ہے اورآگے بڑھ رہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی کے دھرنے میں بھی ملک و قوم کا کافی نقصان کیا اور پارلیمنٹ سمیت قومی اداروں پر حملہ کیا اس لیے اب ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا٬ اگر یہ لوگ عام آدمی کی زندگی میں خلل ڈالیں گے اور دارالحکومت اسلام آبادکو لاک ڈائون کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر ریاست اپنی رٹ قائم کریگی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کریگی کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پوارا کیا جائیگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے جس سے نہیں روکا جائے گا لیکن عام لوگوں کی زندگی میں خلل ڈالنے کی بھی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی٬ پی ٹی آئی اگر پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی جس پر حکومت انہیں سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی٬ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے وہ جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا اس لیے اب پی ٹی آئی کے احتجاج یا دھرنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات